22 جولائی 2020 - 13:48
مصر میں اسلامی یادگاروں کی وسیع تباہی! + تصاویر

مصر کے سوشل میڈیا کارکنوں نے قاہرہ میں اسلامی تاریخی مقبروں کی تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری حکام کی اس کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ،  سوشل میڈیا کے بعض کارکنوں نے کہا: "تاریخی اور اسلامی ورثے کی تباہی مصری عوام کے جذبات کی توہین ہے۔"
یہ ایسے حال میں ہے کہ بعض کارکنان کا کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف اسلامی آثار کو مسمار کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف یہودی قبرستانوں کی تعمیر نو کا اقدام کر رہی ہے۔
دریں اثنا، اسرائیل کے عربی زبان کے ٹویٹر پیج نے گذشتہ برس یہ اطلاع دی تھی کہ السیسی کی حکومت یہودی قبرستانوں کی تعمیر نو اور ان کی صفائی ستھرائی پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲